بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثاکا میتیں رکھ کر دھرنا جاری


شمالی وزیرستان: بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثاکا میتیں رکھ کر دھرنا جاری

فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثا کا میتیں رکھ کر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اوربچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق افراد اور  زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔

واقعےکے خلاف ورثا اورعلاقہ مکینوں نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے اوردھرنا دے رکھا ہے، دھرنے کے باعث علاقے کی سڑکیں بند ہیں۔

ڈی پی او وقار احمدکا کہنا ہےکہ دھرنےکے شرکا سے انتظامیہ کے مذاکرات جاری ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران اور قومی مشران کے نمائندگان شامل ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق دھرنے کے شرکا کو جاں بحق افراد کی تدفین اوردھرنا ختم کرنے پرآمادہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *