Skip to content
  • Wednesday, 28 January 2026
  • 4:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بلڈ پریشر سے ہمیشہ محفوظ رہنے کیلئے آپ کو ہر ہفتے کتنے وقت تک ورزش کرنی چاہیے؟

حالیہ پوسٹس

  • دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان
  • کوئی جاکرچیف جسٹس کو نہیں بتاتاکہ کیسےکیسےجج لاہور سے ڈیپوٹیشن پرلائےہیں؟ جسٹس محسن اختر
  • اسلام آباد کی عدالت کا وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • 2 سالہ بچے نے اسنوکر کھیلنے کے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
  • ڈی پی او رحیم یار خان کا دعویٰ
Headline تازہ ترین

بلڈ پریشر سے ہمیشہ محفوظ رہنے کیلئے آپ کو ہر ہفتے کتنے وقت تک ورزش کرنی چاہیے؟

DAILY MITHAN Jan 28, 2026 0


بلڈ پریشر سے ہمیشہ محفوظ رہنے کیلئے آپ کو ہر ہفتے کتنے وقت تک ورزش کرنی چاہیے؟

ہائی بلڈ پریشر بہت عام عارضہ ہے / فائل فوٹو

خون کے دباؤ یا بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا، جبکہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں، مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ورزش کرنے کی عادت سے اس کو قابو میں رکھنا ممکن ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟ اس کا جواب کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دیا گیا۔

کچھ عرصے پرانی اس تحقیق میں 5 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نوجوانی اور 20 سے 25 سال کی عمر میں بیشتر افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں، مگر وقت کے ساتھ روزمرہ کے معمولات میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

یہ بات تو متعدد تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوچکی ہے کہ ورزش کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے مگر اس تحقیق کے نتائج میں عندیہ دیا گیا کہ جوانی میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح مستحکم رکھنا بلڈ پریشر کو خود سے دور رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔

تحقیق میں شامل افراد کی صحت کا جائزہ 3 دہائیوں تک لیا گیا اور ان کی جسمانی صحت کا تجزیہ کیا گیا جبکہ ورزش اور تمباکو نوشی جیسی عادات کی تفصیلات سوالناموں کے ذریعے حال کی گئیں۔

ہر بار طبی تجزیے کے دوران بلڈ پریشر کو بھی 3 بار جانچا جاتا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 18 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح میں بتدریج کمی آئی جبکہ بلڈ پریشر کی سطح بڑھنے لگی۔

محققین کے مطابق جوانی میں ورزش کو عادت بنانا درماینی عمر میں ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوانی میں ہر ہفتے 5 گھنٹے تک معتدل شدت کی ورزش کرنے والے افراد میں درمیانی عمر میں ہائی بلڈ پریر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

اگر یہ افراد جسمانی سرگرمیوں کی عادت کو 60 سال کی عمر تک برقرار رھیں تو یہ خطرہ مزید کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف پرینیٹیو میڈیسن میں شائع ہوئے۔

اس حوالے سے امریکا امریکا کے معروف طبی ادارے مایو کلینک کی جانب سے جاری سفارشات کے مطابق ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی معتدل ایروبک سرگرمیوں یا 75 منٹ کی سخت ورزشیں یا دونوں کے امتزاج پر مبنی جسمانی سرگرمیوں کو عادت بنانا چاہیے۔

مایو کلینک کے مطابق ایک ہفتے میں زیادہ تر دنوں میں کم از کم 30 منٹ کی ایروبک جسمانی سرگرمیوں کو ہدف بنائیں اور اگر آپ ورزش کرنے کے عادی نہیں تو بتدریج جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے کو بڑھائیں۔

ہر وہ جسمانی سرگرمی جس سے دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہو، اسے ایروبک سرگرمی تصور کیا جاتا ہے۔

رقص، سائیکل چلانا، سیڑھیاں چڑھنا، باغبانی، جاگنگ، سوئمنگ اور چہل قدمی اہم ایروبک سرگرمیاں ہیں۔

یہ واضح رہے کہ ورزش کو معمول بنانے کے ایک سے 3 ماہ بعد بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ اثرات اس وقت تک ہی برقرار رہتے ہیں جب تک آپ ورزش کرنا جاری رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ورزش کو معمول بنانے سے صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا ضروری ہے۔

اگر آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو جسمانی وزن میں 2.3 کلوگرام کمی سے بھی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
کوئی جاکرچیف جسٹس کو نہیں بتاتاکہ کیسےکیسےجج لاہور سے ڈیپوٹیشن پرلائےہیں؟ جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد کی عدالت کا وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
2 سالہ بچے نے اسنوکر کھیلنے کے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
ڈی پی او رحیم یار خان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
سونے کی قیمت میں 21 ہزار سے زائد کا سب سے بڑا اضافہ، فی تولہ ساڑھے 5 لاکھ سے تجاوز کرگیا
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں اب روبوٹ گھروں کی تعمیر کریں گے
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
بسنت کے موقع پر اسکولوں میں 10 دن کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ جموں کشمیر میں برفانی تودا گرنے کی ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
میری خواہش ہے بابر کے بارے میں سوال نہ ہو، اس کو چھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں: کپتان قومی ٹیم
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
گولڈ، پلاٹینم اور ڈائمنڈ، پی ایس ایل 11کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا معاملہ، بھارتی صحافی بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر برس پڑی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای کی ریاست شارجہ میں کار چوری، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا: حنیف عباسی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں آگ کیسے لگی اور کتنی اموات ہوئیں؟ کمشنر کراچی نے حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
‘تصویروں کی بات نہیں دل جُڑے ہونے چاہئیں’، بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویر کے سوال پر کیپٹن صفدر کا جواب
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
یکے بعد دیگرے کیسز میں سزائیں، عمران کی رہائی کے امکانات مزید معدوم
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
معروف اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح، دعائے خیر کی بھی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن
DAILY MITHAN Jan 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ارب پتی ڈمپر ڈرائیور 4 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کیلئے رضامند
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
صدر مملکت کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی تردید کر دی
DAILY MITHAN Jan 27, 2026