بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ای میلز سامنے آگئیں


بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ای میلز سامنے آگئیں

فوٹو: فائل

امریکا کے بدنام  زمانہ  جنسی  مجرم  جیفری  ایپسٹین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے  متعلق امریکی  ایوان نمائندگان  میں  پیش کی گئی  ای میلز   سامنے  آگئیں۔

بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن نے2018 میں بانی پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

یہ انکشاف جیفری ایسپٹین کی امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی جانے  والی ای میلز میں ہوا۔

ڈیموکریٹس کی پیش کردہ ای میلز کے مطابق پاکستان میں تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد جیفری ایسپٹین نے 31 جولائی 2018 کو  ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔

اس ای میل میں جیفری ایپسٹن نے ترک صدر طیب اردوان، ایران کے خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ  اور  روسی صدر پوتن کی نسبت عمران خان کو امن کے لیے زیادہ بڑا خطرہ قراردیا۔

ای میل کا جواب دینے والے شخص نے پوچھا پاکستان والا پاپولسٹ؟ جس پر جیفری ایپسٹین نے لکھا انتہائی بری خبر۔ جیفری ایپسٹین نے بظاہر عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ڈونلڈ کو آئن اسٹائن بنا کر پیش کرتا ہے، سچ بولنے کے قابل نہیں،کٹر اسلامسٹ۔

جیفری ایپسٹین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ میری دو دوستوں سے شادی کر چکا ہے، جس میں ایک جِمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی ہے اور اُس کو زبردستی مذہب تبدیل کروایا۔

مزید لکھا وہ کرکٹ کپتان ہے، شطرنج کا کھلاڑی نہیں لیکن ہجوم کو جوش دلانے میں بہت ماہر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *