باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔
ایس ایچ او گل زادہ کے مطابق پولیس اہلکار رمضان المبارک کے دوران معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں ادا کردی گئی جس میں اعلیٰ پولیس اور سول حکام نے شرکت کی۔


























Leave a Reply