سوال: ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
جواب: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کا دو وقت کا کھانا مقرر کیا ہے۔
ہر روزے دار اپنے معیار اور مالی استطاعت کے مطابق فدیہ ادا کرے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’سو جو شخص خوش دلی کے ساتھ فدیے کی مُقرر ہ مقدار سے زیادہ ادا کرے تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے، (سورۃ البقرہ:184)‘‘،
فدیہ اور فطرے کی مقدار برابر ہے، اس لیے ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق دوکلو گندم یا چار کلو جو یا چار کلو کھجور یا چار کلو کشمش یا پنیر کی قیمت فدیے اور فطرے کے طور پر ادا کرے، ہمارے ہاں جو دو کلو گندم یا اُس کے مساوی قیمت بتائی جاتی ہے، یہ فطرے اور فدیے کی کم از کم مقدار ہے۔






















Leave a Reply