ایک اور ملک نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنےکا اعلان کردیا


ایک اور ملک نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنےکا اعلان کردیا

فوٹو: فائل

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے جنگ بندی میں کردار  ادا کرنے  پر  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  نوبیل امن  انعام کے لیے نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نےکہا کہ  حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزدکرنےکی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 نائب وزیراعظم نے تھائی لینڈ سے ہونے والی حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمےکے لیے کردار ادا کرنے پر  ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  امن کے لیے ٹرمپ کی جانب سے کی گئی عظیم کوششیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نےکمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتوں کی صنعت پر عائد  برآمدی ٹیکس کو 49 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کرنے پر بھی ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 5 دن تک جاری رہنے والے حالیہ سرحدی تنازع میں دونوں اطراف کے 43 افراد ہلاک  اور3 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تنازع کے دوران ٹرمپ نے دونوں ممالک کے سربراہان سے براہ راست بات کی اور  امریکا کے ساتھ تجارت کے معاملات کو کشیدگی کے خاتمے سے مشروط کیا جس کے بعد  ملائیشیا میں  دونوں ممالک غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوئے۔

 مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم شریک ہوئے جب کہ امریکا اور چین کے سفیر بھی مذاکرات میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور اسرائیل بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام  کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *