این اے129لاہور ضمنی انتخاب، 46 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجےکے مطابق ن لیگی امیدوار آگے


این اے129لاہور ضمنی انتخاب، 46 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجےکے مطابق ن لیگی امیدوار آگے

حافظ میاں محمد نعمان (بائیں) ارسلان احمد (دائیں) فوٹو: انٹرنیٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور  میں  ہونے   والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری   نتائج   آنے کا سلسلہ  جاری ہے۔

این اے129 لاہور کے 334 پولنگ اسٹیشنز  میں سے 46کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 4296  ووٹ  لےکر  پہلے نمبر پر ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  ارسلان احمد 2848 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہےکہ حلقہ این اے129 لاہورمیں مسلم لیگ ن کی جانب سےمیاں محمد نعمان، پی ٹی آئی کے  سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے بھانجے  ارسلان احمد  اور  آزاد امیدوار  بجاش خان نیازی سمیت 17 امیدوار  میدان میں ہیں۔

این اے 129 لاہور میں ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ58 ہزار 364 ہے۔ مرد ووٹرز  2 لاکھ 89 ہزار 339 اور خواتین ووٹرز  2 لاکھ69 ہزار25 ہیں۔

یہ حلقہ سمن آباد، گلشن راوی، بابو صابو، بکر منڈی، چوبرجی، پونچھ روڈ،کچا فیروز پور روڈ، سبزہ زار ،  اقبال ٹاؤن اور  جی آر او ٹو سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔

حلقے میں کل 334پولنگ اسٹیشن اور  ایک ہزار 45 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، مردوں کے 133، خواتین کے 131 اور 70 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

این اے 129 لاہور کی نشست پی ٹی آئی کے میاں محمد اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

عام انتخابات میں میاں محمد اظہر نے یہاں سےایک لاکھ 3 ہزار 718 اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں محمد نعمان نے 71 ہزار 540ووٹ حاصل کیے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *