کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو کھالیں جمع کرتے ہیں یا کھالیں کھینچتے ہیں ان سے امید نہ رکھیں۔
میئر کراچی نے فریئر ہال میں گیندے کے پھولوں کی3 روزہ نمائش کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک لاکھ 12 ہزار پھول نمائش میں رکھے گئے ہیں، جہاں جگہ ہے ،نیم ،گل موہر ،برگد ،چیکو ،امرود اور بادام کے درخت لگائیں، بلدیہ عظمیٰ سول سائٹی کو ممکن مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں وسائل کو استعمال کررہے ہیں، گل پلازہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، کراچی میں بدقسمت واقعے کو بھی سانحہ کہتا ہوں اور لاہور میں بھی۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ آپ کچھ بھی کرلیں ، ایم کیوایم خوش نہیں ہوگی کیونکہ جو کھالیں جمع کرتے ہیں یا کھالیں کھینچتے ہیں ان سے یہ امید نہ رکھیں، ایم کیو ایم والے اپنوں کے نہیں ہوئے کسی اور کے کیا ہوں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی والےکہتےہیں اچھا ہے تو انہوں نے کیا، برا ہے پیپلزپارٹی نے کیا،حکومت کی کمیٹی نے تفتیش کی اور فیصلے کیے، یہ تنقید کرتے رہیں،باتیں کرتے رہیں، ہم کام کرتے رہیں گے۔


























Leave a Reply