ایف بی آر کا اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ، کیمرے لگانے کی ہدایت


ایف بی آر کا اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ، کیمرے لگانے کی ہدایت

اتنی بھاری قیمت پر ملیں نہیں چلا سکیں گے، بندش پر جا سکتے ہیں، اپٹما ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اپٹما ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی ہے، اسپننگ ملز مالکان کو سیلز ٹیکس انوائس بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر نے کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دے دیا ہے، کمپنیاں دو کیمرے نصب کرنے کے 35 لاکھ روپے لیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں سافٹ ویئر کا الگ سے 20 لاکھ روپے سالانہ لیں گی، سافٹ ویئر اور کیمرے بازار سے آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔

اپٹما ذرائع کے مطابق اپٹما نے معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے لے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اپٹما ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بھاری قیمت پر ملیں نہیں چلا سکیں گے، بندش پر جا سکتے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بجلی، ٹیرف، گیس اور ٹیکسوں کے باعث آدھا بند پڑا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *