
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے اور گریڈ20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے افسران کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 17 اور18 کے ان لینڈ ریونیو کے مزید 232 افسران کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔افسران کا تعلق کراچی،اسلام آباد،لاہور، ساہیوال،سکھر، راولپنڈی سے ہے۔
کوئٹہ،سیالکوٹ،پشاور،ملتان،حیدرآباد،فیصل آباد سے بھی افسران کے تبادلے کیے گئے۔
ایف بی آر کا کہناہے کہ تبادلوں اور تقرریوں کا مقصد بہتر قیادت،نگرانی اورفیلڈ کی سطح پر ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔
Leave a Reply