[ad_1]
ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے گوجرانوالا زون کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا،گرفتار ملزم قاصد علی کو گوجرانوالا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کارندہ تھا،ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
حکام کے مطابق ملزم شہریوں کو یورپ بھجوانے کے جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا اور انہیں غیر قانونی راستوں سے افریقا منتقل کرتا تھا۔
متاثرہ خاندانوں سے ملزم نے اسپین بھجوانے کے نام پر 33 لاکھ روپے فی کس وصول کیے۔
انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک نے متاثرہ نوجوانوں کو موریطانیہ منتقل کرکے تشدد، جبری مشقت اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں متاثرین کو سمندر کے راستے اسپین بھیجنےکا جھانسہ دے کر رابطہ منقطع کر دیا گیا اور کشتی حادثے میں متاثرین جان کی بازی ہارگئے۔
گرفتار ملزم پر انسانی اسمگلنگ، بھتہ خوری، جبری مشقت، فراڈ اور تارکین وطن کی اموات کا سبب بننے جیسے سنگین الزامات ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزم ایک منظم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا اہم رکن ہے جو معصوم شہریوں کو دھوکہ دے کر غیر قانونی ہجرت پر مجبور کرتا تھا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply