ایران کے شہر بندرعباس میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کو ایک عمارت میں دھماکا ہوا، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
طلاع کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔


























Leave a Reply