Skip to content
  • Wednesday, 15 April 2026
  • 1:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران پرکنٹرول حاصل کرنےکیلئے امریکا کو 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت ہوگی: برطانوی اخبار

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

ایران پرکنٹرول حاصل کرنےکیلئے امریکا کو 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت ہوگی: برطانوی اخبار

DAILY MITHAN Mar 29, 2026 0

[ad_1]

ایران پرکنٹرول حاصل کرنےکیلئے امریکا کو 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت ہوگی: برطانوی اخبار

فوٹو: فائل

برطانوی اخبار  میں شائع شدہ  مضمون  میں کہا گیا ہےکہ  امریکا  اگر  واقعی ایران پر کنٹرول حاصل کرنا چاہے تو  اسے  چند  ہزار  نہیں بلکہ کم از کم 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت  پڑے گی۔

برطانوی اخبار کے عالمی امور کے مدیر اور جنگوں کے حوالے سے معروف تجزیہ کار سیم کائلی کے مطابق  ماضی کی جنگوں نے یہ سبق دیا ہے کہ ایران جیسے ملک میں صرف چند ہزار  زمینی فوج بھیجنے کی بات دراصل ایک غیر حقیقی اور خطرناک سوچ ہے،  یہ خیال نہ صرف عملی طور پر بے بنیاد ہے بلکہ اس کے نتائج بھی نہایت تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار امریکی فوجی بھیجے جائیں تاکہ وہ وہاں پہلے سے موجود تقریباً 3 ہزار پیراٹروپرز  اور 5 ہزار میرینز کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف زمینی کارروائیوں میں حصہ لیں۔برطانوی تجزیہ کار کے مطابق یہ بات سنجیدگی سے لینے کے قابل نہیں، حقیقت یہ ہے کہ اگر ٹرمپ واقعی کامیابی چاہتے ہیں تو انہیں امریکا کی تقریباً پوری فوج ایران میں اتارنا ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ  عراق میں امریکی قیادت میں ہونے والی کارروائیوں کے عروج کے دوران، خاص طور پر 2007سے 2008 میں  تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار امریکی اور اتحادی فوجی موجود تھے جو کہ صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر قابو کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ 4 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار عراقی سرکاری فورسز بھی اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

برطانوی صحافی نے لکھا کہ  القاعدہ اور صدام حسین کی بعث پارٹی سے وابستہ عناصر پر مشتمل تنظیم داعش نے 2014 میں عراق کے بڑے شمالی حصے پر قبضہ کرلیا اور اپنی نام نہاد ریاست قائم کی اور کئی سال تک عالمی دہشت گردی کو فروغ دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقریباً ساڑھے 7 لاکھ فوجی بھی عراق کو مکمل طور پر سنبھالنے کے لیے کافی نہیں تھے۔

سیم کائیلی کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ‘جس کی آبادی 9 کروڑ ہے اور جو رقبے میں تقریباً مغربی یورپ کے برابر ہے’، امریکا جتنے فوجیوں کو بھیجنے کا سوچ رہا ہے وہ اس تعداد سے بھی کم ہیں جو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں جنگ کے عروج پر تعینات کیے گئے تھے۔ ہلمند میں 2006  میں برطانوی اور اتحادی افواج کی تعداد 3 ہزار تھی جو کہ 2010  تک 10 ہزار تک جاپہنچی لیکن پھر بھی وہ علاقے کو محفوظ بنانے میں ناکام رہیں تو امریکا نے اپنے 25 ہزار میرینز  وہاں بھیجے۔یوں کل ملا کر 35 ہزار فوجی  جن میں امریکی میرینز، برطانوی فوج اور دیگر ممالک کے اہلکار شامل تھے، ایک ایسے علاقے کو بھی محفوظ نہ بناسکے جو ایران سے 28 گنا چھوٹا تھا۔

برطانوی تجزیہ کار کے مطابق  USS Tripoli اور USS Boxer پر تعینات امریکی میرینز کے اہلکار  اپنی ساخت اور تربیت کے لحاظ سے نہایت مؤثر ہیں اور اگر ضرورت ہو تو ایران کے اہم اہداف،جیسے خارگ جزیرے (جو ایران کی تیل برآمدات کا مرکز ہے) پر قبضہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔اسی طرح انہیں آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے ایرانی زمینی نظام کو پیچھے دھکیلنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ممکن ہے وہ ابتدائی طور پر کامیاب بھی ہو جائیں۔ لیکن پھر روسی ساختہ جدید ‘فرسٹ پرسن ڈرونز’، (جو یوکرین میں استعمال ہو چکے ہیں ) امریکی فوجیوں پر حملہ آور ہوں گے اور ان کے آخری لمحات کی خوفناک ویڈیوز نشر کریں گے۔ یہ وہی مناظر ہیں جن سے ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکی عوام کو دوبارہ نہیں گزرنے دیں گے۔

برطانوی صحافی نے لکھا کہ  ایران کے اندر  پاسداران انقلاب ان ہی حربوں کا استعمال کرے گی جو وہ عراق اور لبنان میں حزب اللہ اور دیگر ملیشیا کو سکھا چکے ہیں۔

عراق اور افغانستان میں کی جنگ میں شامل برطانوی فوج کے سابق  لیفٹیننٹ جنرل سر نک بورٹن کے مطابق ایران میں کسی بھی زمینی جنگ میں کامیابی کے  لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو لاکھوں فوجیوں کی ضرورت ہوگی۔کچھ سابق نیٹو جرنیلوں کا بھی کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے دس لاکھ سے بھی کہیں زیادہ فوج درکار ہوگی۔

سابق برطانوی جنرل کا کہنا تھا کہ  اگر جنگ کا مقصد واضح نہ ہو تو ایسی کارروائی  کا مقدر ناکامی ہوگی اور  اس وقت ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا کوئی واضح مقصد نظر نہیں آتا (سوائے اس کے کہ اسرائیل حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے)۔ ایران کے پاس تقریباً 6 لاکھ زمینی فوج ہے، جس میں پاسداران انقلاب، باقاعدہ فوج اور بسیج ملیشیا شامل ہیں اور یہ سب اس انتظار میں ہیں کہ امریکا ایک اور عراق جیسی جنگ میں پھنس جائے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026