سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملےکی دھمکی دیدی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ تہران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے تاہم اگر مملکت یا اس کے توانائی کے شعبے پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک نےایران پر حملوں کے لیے امریکاکو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
جبکہ ایران کا کہنا ہےکہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہاہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب اور ایران کا برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔


























Leave a Reply