[ad_1]
واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اور اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر امریکی فوجی اب اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ کئی سرگرمیاں ریموٹ طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے اور اڈے ناقابل رہائش ہو چکے ہیں جن میں سے کویت میں قائم امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
امریکی اخبار مطابق جبکہ اڈوں پر اس وقت صرف پائلٹس اور ٹیکنیشنز محدود تعداد میں موجود ہیں اور دیگر عملہ ریموٹ انداز میں کام کر رہا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply