[ad_1]
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے ایرانی حملوں کے بعد بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے پر تاجروں پر 2 لاکھ درہم سے زائد کے جرمانے عائد کردیے۔
وزارتِ معیشت و سیاحت نے بتایا کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد 7 ہزار سے زائد ریٹیلرز کا معائنہ کیا گیا اور اس دوران 567 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں بیشتر زیادہ قیمتیں لینے سے متعلق تھیں۔
وزارت نے بتایا کہ تاجروں نے ایرانی حملوں کے بعد بنیادی اشیاء کی طلب میں اضافے کے سبب بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کیا تھا تاہم حملوں کے بعد سے اب تک تاجروں، سپلائرز اور فروخت کنندگان کو 449 انتباہات جاری کیے اور 2 لاکھ7 ہزار250 درہم کے جرمانے عائد کیے گئے۔
وزارت نے کہا کہ قیمتوں پر نگرانی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ اہم اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، انہوں نے بتایا کہ خوردنی تیل، انڈے، چاول، چینی، مرغی، دالیں، روٹی اور گندم کی قیمت وزارت اور قومی کمیٹی کی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتی۔
وزارت کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو موجودہ خلیجی حالات کے باعث ہوا تاہم یہ اشیا بھی اضافی مقدار میں مارکیٹوں میں فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ سپلائی مستحکم رہے۔
وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ یو اے ای میں بنیادی اشیاءکافی مقدار میں موجود ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے خدشات کی ضرورت نہیں۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply