‘اگر ہمارے پاس رافیل ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی’، پاک فضائیہ نے پھر مودی کا خواب چکنا چور کردیا


پاکستان نےگزشتہ شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

یاد رہےکہ فروری 2019 میں جب پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 2 طیاروں کو گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور اپنی برتری ثابت کی تو اس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  فرانسیسی ساختہ جدید رافیل طیاروں کی یاد ستائی تھی۔

نریندر مودی نے پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بالواسطہ اعتراف کرتے ہوئےکہا تھا کہ رافیل کی کمی پورے ہندوستان نے محسوس کی ہے، اگر ہمارے پاس رافیل طیارہ ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

تاہم 5 سال بعد گزشتہ روز ہی بھارت کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے جب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔

پاک فضائیہ نے فرانسیسی ساختہ جدید رافیل طیارے گرا کر بھارت کے غرور کو بھی خاک میں ملادیا ہے۔

فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار  نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو مؤثر جواب دیا گیا، جو کہتے تھے پاکستانی روایتی جنگ میں پیچھے ہے ان کا کل رات ہوش ٹھکانے آگیا ہے، پانچ بھارتی جہاز گرائے گئے یہ جہاز دس بھی ہوسکتے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *