Skip to content
  • Friday, 17 April 2026
  • 11:30 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اپنی فٹنس پر خاص توجہ دی اور 28 کلو وزن کم کیا: شرجیل خان کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

اپنی فٹنس پر خاص توجہ دی اور 28 کلو وزن کم کیا: شرجیل خان کا انکشاف

DAILY MITHAN Apr 8, 2026 0

[ad_1]

اپنی فٹنس پر خاص توجہ دی اور 28 کلو وزن کم کیا: شرجیل خان کا انکشاف

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ وہ لیگ میں ایک مضبوط کم بیک کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے گزشتہ 2 برسوں میں اپنی فٹنس اور کھیل پر بھرپور محنت کی اور  28 کلو وزن کم کیا۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں شرجیل خان نے بتایا کہ پی ایس ایل سے دو سال کی دوری ان کے لیے ایک چیلنج ضرور تھی، تاہم انہوں نے اس عرصے کو اپنی فٹنس بہتر بنانے اور کھیل کو مزید نکھارنے کے لیے استعمال کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ طویل وقفے کے بعد فوراً پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن انہوں نے کم بیک کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کی۔

شرجیل نے کہا کہ اس دوران انہیں یہ بھی اندازہ ہوا کہ پروفیشنل کرکٹ کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کے لیے کس نوعیت کی فٹنس اور روٹین درکار ہوتی ہے۔ یہ سمجھ اگرچہ دیر سے آئی، لیکن میرے کیریئر کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئی۔

شرجیل خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2  برس میں اپنی فٹنس پر خاص توجہ دیتے ہوئے 28 کلوگرام وزن کم کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک پروفیشنل ٹرینر اور ڈائیٹیشن کی مدد حاصل کی، جس سے نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد ملی بلکہ ایک بہتر لائف اسٹائل اپنانے کا شعور بھی ملا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران ڈومیسٹک اور مختلف لیگز میں کھیلتے رہے تاکہ خود کو مقابلے کے لیے تیار رکھ سکیں، جبکہ آف ٹائم میں فٹنس پر مسلسل کام جاری رکھا۔

حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ ٹیم نئی ہے اور کمبی نیشن سیٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی لیگ مرحلے میں ٹیم اپنی کارکردگی بہتر کرے گی۔ 

کنگز مین کے بیٹر کا کہنا تھا کہ “ہمیں صرف ایک جیت کی ضرورت ہے، اس کے بعد ہمارا مومنٹم بدل جائے گا”۔

انہوں نے ڈریسنگ روم کے ماحول کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی کافی معاون ہیں، جس سے ٹیم کے اندر ہم آہنگی بہتر ہو رہی ہے۔

اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی پر بات کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انہوں نے مڈل آرڈر میں کھیلنے کی تیاری کی۔ ان کے مطابق اسکواڈ فائنل ہوتے ہی انہوں نے تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے مڈل اوورز میں بیٹنگ کی پریکٹس شروع کر دی تھی تاکہ جہاں بھی ٹیم کو ضرورت ہو، وہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ذاتی اہداف کے حوالے سے شرجیل خان نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں کم از کم تین سے چار میچز میں ایسی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں جس سے ٹیم کو کامیابی حاصل ہو۔

شائقین کی عدم موجودگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان میں کراؤڈ ہمیشہ ٹیموں کے لیے توانائی کا ذریعہ ہوتا ہے، امید ہے آئندہ میچز میں شائقین کی واپسی ہوگی تاکہ ہم کرکٹ کو مزید انجوائے کر سکیں۔”

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پلیٹ فارم ہے بلکہ سینئرز کے لیے بھی خود کو منوانے اور کم بیک کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے، اور وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026