انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو معطل کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرمعطل کیے گئے ہیں، بارباڈوس میں ہونے والے بم ٹین لیگ میں کرپشن کے الزامات پر انہیں معطل کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق تینوں افراد پرفکسنگ یا اس کی سازش،جرم پراکسانےاورتحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات ہیں۔
اس کے علاوہ ٹریون گرفتھ کوآئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون پربھی چارج کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق تینوں افراد کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کردیا گیا ہے۔


























Leave a Reply