آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
پال اسٹرلنگ نے جمعرات کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا جو ان کا 160 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔
اس کے ساتھ ہی پال اسٹرلنگ نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔تاہم 2024 میں وہ اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
2009 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ پال اسٹرلنگ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ وہ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رن اسکوررز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں۔
پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 3,874 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔


























Leave a Reply