امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر عالمی ٹیرف غیر قانونی قرار دیدیے


امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر عالمی ٹیرف غیر قانونی قرار دیدیے

فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی عدالت  نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  لگائے گئے  زیادہ تر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے کئی عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا ، تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

امریکی فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے 7-4 کے فیصلے نے ماتحت عدالت کے اس موقف کی توثیق کی کہ ٹرمپ نے ہنگامی اقتصادی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کر کے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔

تاہم عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے تک ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ نے  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  عدالت کایہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ تمام ٹیرف اب بھی نافذ ہیں،ٹیرف پر فیصلہ سنانے والی اپیلز کورٹ غلط اور جانبدار تھی۔امریکی سپریم کورٹ کی مدد سے ٹیرف کوقوم کےفائدے کیلئے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے لیے ایک دھچکا سمجھا جا رہا ہے، جنہوں نے ٹیرف کو اپنی وسیع اقتصادی پالیسی کا ایک اہم ہتھیار بنایا تھا۔

اس فیصلے سے یورپی یونین جیسے بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بھی سوال اٹھ گیا ہے اور یہ بھی غیر یقینی ہے کہ اگرسپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ نہ دیا تو  امریکا نے جو ان محصولات کے تحت  اربوں ڈالرز  جمع کیے ، ان کا کیا ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کیے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *