امریکی شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے ممالک پر پابندیاں لگیں گی: ٹرمپ نے دستخط کردیے


امریکی شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے ممالک پر پابندیاں لگیں گی: ٹرمپ نے دستخط کردیے

امریکی صدر کے دستخط کردہ حکم نامے میں وزیر خارجہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نامزد کردہ ممالک کے حوالے سے ہرممکن قدم اٹھائیں/ فائل فوٹو

واشنگنٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں غیرقانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے خلاف حکم نامے پر دستخط کردیے۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق امریکی شہریوں کو  غیرقانونی طور پر حراست میں لیے جانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکی حکومتوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جاسکیں گے اور ان ممالک کو بلیک لسٹ میں ڈالا جاسکےگا۔

 امریکی صدر کے دستخط کردہ حکم نامے میں  وزیر خارجہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نامزد کردہ ممالک کے حوالے سے ہرممکن قدم اٹھائیں۔

ان اقدامات  میں پابندیاں، ان ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ روکنا، سفری  اور  برآمدی پابندیاں اور موجودہ قوانین کے تحت دیگر اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد غلط گرفتاریوں کو روکنا اور ایسے اقدامات کا جواب دینا ہے۔

یہ حکم نامہ وزیر خارجہ کو اجازت دیتا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی حکومت غیرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو رہا کر دے، غیرقانونی حراست کے حوالے سے اپنی قیادت یا پالیسیوں میں تبدیلی لے آئے اور مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی قابل بھروسہ یقینی دہانی کرا دے تو وہ اس کی نامزدگی ختم کر سکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *