امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔
چک شومر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے اسکول میں 170 بچیوں کو مارڈالا، حقیقیت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل ہیں ہی نہیں۔
امریکا کےڈیموکریٹک سینیٹر بلومینتھل نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی فوج ایران میں زمین پر اتارنے والی ہے۔
سینیٹر بلومینتھل نے یہ بات بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا کو بتائی۔ بولے انہوں نے جو بھی سوال پوچھے ان کا جواب نہیں ملا، امریکیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔


























Leave a Reply