Skip to content
  • Tuesday, 20 January 2026
  • 2:14 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا کے بعد فرانس نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

حالیہ پوسٹس

  • اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نذر ہوگیا
  • ‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا
  • اماراتی صدر کا دورہ بھارت، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے
  • سینیٹ نے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل منظورکرلیا
تازہ ترین

امریکا کے بعد فرانس نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

DAILY MITHAN Nov 22, 2025 0


امریکا کے بعد فرانس نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

فرانسیسی نیول بیس کے کمانڈر کیپٹن ‘یوک لونے—فوٹو: جیو نیوز

دنیا بھر سے مسلسل نئی رپورٹس سامنے آرہی ہیں اور  امریکا کے بعد فرانس نے بھی تصدیق کردی ہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔

دنیا کی مسلح افواج نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس غیر معمولی فضائی جنگ نے مختلف ممالک کی افواج کو پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کی کارکردگی جانچنےکا نادر موقع فراہم کیا۔

فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع نیول  بیس کے کمانڈر کیپٹن ‘یوک لونے’ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ‘خرابی رافیل طیارے میں نہیں تھی بلکہ اسے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی’۔

یہ بیس 40 سے زائد جوہری میزائلوں سے لیس رافیل لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کی وجہ سے مشہور ہے اور کیپٹن لو نے یہاں 94 بحری جنگی جہازوں، 10 جوہری آبدوزوں اور  190 جنگی طیاروں کی نگرانی کرتے ہیں۔

کیپٹن لو نے گزشتہ 25 سال سے رافیل اڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک کئی اہم مشنز  سرانجام دے چکے ہیں۔ عالمی نمائندوں کی موجودگی میں انہوں نے پاکستانی فضائی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستانی فضائیہ نے صورتحال کو انتہائی مؤثر انداز میں سنبھالا’۔

انڈو پیسفک کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے چینی طیاروں کی تکنیکی برتری کے باعث نہیں گرے تھے بلکہ پاکستان کے مضبوط دفاع اور مؤثر حکمتِ عملی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ صورتحال بہت پیچیدہ تھی کیونکہ اس لڑائی میں 140 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے۔

اتنی زیادہ تعداد میں اہداف موجود ہونے کے باعث کسی بھی طیارے کو نشانہ بنانا نسبتاً آسان تھا مگر  پاکستان نے اسے بھارت کے مقابلے میں کہیں بہتر انداز میں ہینڈل کیا۔

اس موقع پر بھارتی مندوب نے مداخلت کرتے ہوئے اسے چین کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا قرار دیا لیکن کیپٹن ‘لونے’ نے اس اعتراض کو نظر انداز کر دیا۔

کیپٹن لونے سے سوال کیا گیا کہ جنگ کے دوران رافیل کا ریڈار سسٹم کیوں فیل ہوا؟ جس پر کیپٹن ‘لونے’ نے جواب دیا کہ ‘مسئلہ مشین میں نہیں، اسے استعمال کرنے میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ رافیل کسی بھی جنگی صورتحال میں چینی طیاروں کو شکست دے سکتا ہے مگر سب کچھ استعمال کے طریقے پر منحصر ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت اب رافیل کے نیول ورژن کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے جو سمندر  میں موجود ائیرکرافٹ کیریئر پر لینڈ کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نیول رافیل جوہری میزائل بھی لے جاسکتے ہیں اور دنیا میں صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس یہ صلاحیت ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جنگ کا تفصیلی تجزیہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ اس سے مستقبل کی جنگوں میں ملٹری اسٹریٹجی بہتر بنانے کے لیے اہم سبق حاصل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک نایاب موقع تھا جس میں پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی کو حقیقی جنگی ماحول میں پرکھا گیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نذر ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
اماراتی صدر کا دورہ بھارت، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سینیٹ نے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل منظورکرلیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں وہ ایرانی قوم کی جان ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر 19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے رنز کے انبار لگا دیے، نئے ریکارڈ قائم
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بریلی میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افرادگرفتار
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سال 2026 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
رات کو نیند نہ آنے سے پریشان؟ اس مسئلے سے نجات دلانے والا یہ حل ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 ’دہشتگردوں‘ کو ہلاک کرنیکا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کا جُھنڈ دیکھا گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026