امریکا نے سعودی عرب کو ایف 15 طیاروں کےآلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔
امریکی محکمہ دفاع ‘پینٹاگون’ نے سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی کل مالیت 3 ارب ڈالر ہے۔
پینٹاگون کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں محدود تعداد میں امریکی شہری کنٹریکٹرز یا فوجی عملہ بھی طویل مدتی بنیادوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی تھی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی۔


























Leave a Reply