
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان کو سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اپنی عوام کی سلامتی کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو بین الاقوامی بارڈر کے طور پر لیا جانا تاریخی حقیقت ہے۔
Leave a Reply