مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حالیہ تنازع میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید جبکہ 17 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 2 ہزار 975 زخمی ہوئے جبکہ 15 امریکی ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔
اسی طرح خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے جبکہ کویت میں 6 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے، شام میں حملوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ عمان میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین میں 2 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے جبکہ سعودی عرب میں حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔حالیہ کشیدگی کے دوران ایک فرانسیسی شہری ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب قطر میں 16 اور اردن میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
روسی خبرایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 717 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 793 زخمی ہوئے جبکہ عراق میں حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔


























Leave a Reply