متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی تحفظ سے متعلق نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
نئے قانون میں عوامی مقامات اور تقریبات کے لیے نئے حفاظتی قواعد جاری کردیےگئے۔
اماراتی حکام کے مطابق نیا قانون یکم جون سے امارات بھر میں نافذ ہوگا، عوامی مقامات اور ایونٹس میں محفوظ داخلہ و اخراج لازمی ہونا چاہیے۔ عوامی مقامات میں مناسب روشنی اور گنجائش کی حد مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تقریبات کے منتظمین کو آگ بجھانے کا سامان رکھنا ہوگا، ہنگامی انخلا ، فرسٹ ایڈ اور تربیت یافتہ حفاظتی عملہ تعینات کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پرمٹ کے بغیر دھماکا خیز مواد اور آتش بازی کا سامان رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، خطرناک یا آتش گیر مادوں کے استعمال اور نقل و حمل پر بھی پابندی ہوگی۔
ساحلوں پر مقررہ اوقات میں تیراکی اور ممنوع علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 500 درہم سے 10 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا، سال میں قانون کی دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ 20 لاکھ درہم تک ہوسکتا ہے۔


























Leave a Reply