ایران کے جوہری سکیورٹی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اصفہان میں ایران کے جوہری شعاع ریزی کے مرکز کو اسرائیلی و امریکی حملے سے نقصان پہنچا ہے۔
تاہم جوہری سکیورٹی سینٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنصیب سے تابکاری یا آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تیل کی تنصیبات اور پانی کے ذخائر پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے گئے، تیل کی تنصیبات پر حملوں کے کئی گھنٹوں بعد بھی تہران میں شعلوں پر قابو نہ پایا جاسکا۔
دوسری جانب کرج شہر میں آئل ڈپو پر حملے سے قریبی مکانوں کو نقصان پہنچا، حملے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔


























Leave a Reply