چین میں اسٹریٹ لائٹ کے پائپ کے ذریعے اُگنے والے بانس کے پودے نے سب کو حیران کردیا۔
چین کے صوبے ژی جیانگ کے ضلع شن چانگ میں قدرت کے ایک خوبصورت شاہکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے دنیا بھر کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے میں بانس کا پودا اُگ آیا ہے جو دیکھنے میں ایک دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔
پودوں کو نشوونما کیلئے سورج کی روشنی ضروری ہوتی ہے لیکن اس پودے نے اندھیرے میں اُگ کر سب کو حیران کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسٹریٹ لائٹ 6 میٹر لمبی ہے اور 4 سے 5 سینٹی میٹر چوڑی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ علاقے کے لوگوں سمیت سیاحوں کیلئے بھی یہ پودا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کے سامنے کھڑے ہوکر لوگ تصاویر بھی بنوارہے ہیں۔


























Leave a Reply