
بھارتی جارحیت مزید نہ بڑھنے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قسط منظوری کی توقعات پر اسٹاک بازار تیز رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مثبت رہا۔ 100 انڈیکس آج 3 ہزار647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازارمیں 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 367 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 893 ارب روپے سے زائد ہے۔
Leave a Reply