پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔
سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔
آکشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 45 کروڑ رکھے گئے تھے جس میں سے فرنچائز نے 9.6 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں۔
فرنچائزز کو رین ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کرنا تھا، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 5.5 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔


























Leave a Reply