
اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی ماری۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی انڈسٹریل ایریا خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
اس واقعے سے کچھ دیر قبل ہی وہ حاجی کیمپ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے آج ہی ایک پوسٹ کی گئی تھی اور ان کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔
پوسٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
Leave a Reply