[ad_1]
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد کا سیف سٹی ہونے کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے مارگلہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے معروف کاروباری شخصیت عامر اعوان کو دھڑلے سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سےمعروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہوئے تھے جوکہ آج دوران علاج دم توڑ گئے۔
ڈاکو عامر اعوان کا موبائل فون اور ان کے گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لےگئے، پولیس تاحال قاتلوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جیونیوز کو موصول ہوگئی، وiڈیو میں ڈاکوؤں کو فارم ہاؤس میں داخل ہوتے اور فارم ہاؤس کے لان سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے ، ڈاکوؤں نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply