پاکستان سمیت8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی خودمختاری مسلط کرنے، یہودی بستیوں کے پھیلاؤ اور نئی قانونی و انتظام قائم کرنے کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ توسیع پسندانہ اسرائیلی پالیسیاں خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
مشترکا بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک اقدامات روکنے پر مجبور کرے۔
مشترکہ بیان میں زور دیا گیا کہ دو ریاستی حل، عرب امن منصوبے اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا ہی خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔


























Leave a Reply