[ad_1]
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں لاطینی کارڈینل کو ہولی چرچ میں داخلے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق کارڈینل پیئر باتیستا پام سنڈے کی دعائیہ تقریب کے لیے ہولی چرچ جا رہے تھے کہ اسرائیلی پولیس نے کارڈینل پیئر اور کیتھولک چرچ کے سرپرست پادری فراسسکو لیلپو کو چرچ میں جانے سے روکا۔
کیتھولک چرچ کی جانب سے اسرائیلی پولیس کے اقدام پر مذمتی بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں کہاگیا کہ صدیوں میں پہلی بار ہوا کہ ہولی چرچ کے سربراہان کو پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے روکا گیا، اسرائیلی اقدام سے دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
اٹلی نے اسرائیلی اقدام کو ناقابل قبول قرار دے دیا اور روم میں اسرائیلی سفیر کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ادھر فرانس کے صدر میکرون نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے لیے آزادانہ عبادات کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کو بند کر رکھا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply