اسرائیلی فوج نے آپریشن کی تباہ کاریوں کامعائنہ کرنے آئے یورپی وفد پر گولیاں برسادیں


اسرائیلی فوج نے آپریشن کی تباہ کاریوں کامعائنہ کرنے آئے یورپی وفد پر گولیاں برسادیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ارکان نے بھاگ کر جان بچائی/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج  نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یورپی سفارتی وفد پر فائرنگ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یورپی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی آپریشن کی تباہ کاریوں کامعائنہ کرنے آیا تھا تاہم اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ارکان نے بھاگ کر جان بچائی۔

یورپی وفد پر فائرنگ کے واقعے  پر فرانس، جرمنی اور مصر  کی جانب سے  شدید مذمت کی  گئی ہے جب کہ یورپی یونین کی جانب  سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر بھی اسرائیلی بمباری  کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید  ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث 2 مارچ سے اب تک غذائی قلت سے بھی 326 فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *