اسحاق ڈار کا غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضےکے فوری خاتمے پر زور


اسحاق ڈار کا غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضےکے فوری خاتمے پر زور

فوٹو: وزارت خارجہ/ایکس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضےکے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ  کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو ضروری قر ار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ  خطے اور  دنیا کے لیے خطرناک ہے، مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، پاکستان یو این اصولوں کی پاس داری کو ترجیح دیتا ہے۔

اسحاق ڈار  نے خطاب میں غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

دوسری جانب برسلز  میں اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فُل سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے  دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *