استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی مؤقف پیش کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہےکہ افغان طالبان کی طرف سےکی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی منظور نہیں ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےکہا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے ہوں گے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیرمنطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نظر آرہا ہےکہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطےکے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔





















Leave a Reply