پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
عمر عالم کا نکاح فضا مسرور سے ہوا ہے، نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں صرف قریبی رشتےداروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اپنے نکاح پر اداکار نے ہلکے آسمانی رنگ کا لباس پہنا جب کہ دلہن گلابی رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آئیں۔
عمر عالم کی جانب سے فوٹو شوٹ سمندر کنارے کروایا گیا جس میں جوڑے کو مختلف پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے تصاویر سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ عمر عالم نے اپنی اہلیہ فضا مسرور کو ایک فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں جہاز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔


























Leave a Reply