اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا واقعہ، پڑوسی کا بیان سامنے آگیا


اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا واقعہ، پڑوسی کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: انسٹاگرام

کراچی کے علاقےڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد ان کے پڑوسی کا بیان سامنے آگیا۔ 

حمیرا اصغر کے پڑوسی کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مالک مکان نے بتایا کہ حمیرا اصغر کرائے کی ادائیگی میں تاخیر کررہی تھیں۔

پڑوسی کے مطابق آج پولیس نے ان کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی۔

حمیرا اصغر کے پڑوسی نے بتایا کہ اداکارہ کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا، حمیرا اصغر کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ آج کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق آج سہ پہر سوا 3 بجے پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی، فلیٹ سے شواہد اکٹھا کیے گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ فلیٹ میں 7 سال سے رہائش پذیر تھیں اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔

پولیس کے مطابق لاش 15 سے 20 دن پرانی ہے، اداکارہ کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *