آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ اور وزیرخوراک نے اپنی وزاتوں سے استعفیٰ دے دیا


آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ اور وزیرخوراک نے اپنی وزاتوں سے استعفیٰ دے دیا

باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق اس سارے عمل کے ذمے دار ہیں: ماجد خان— سوشلمیڈیا

آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ عبدالماجد خان اور وزیرخوراک چوہدری اکبرابراہیم نےاپنی وزاتوں سےاستعفیٰ دے دیا۔

وزیرخزانہ اور وزیرخوراک نےپریس کانفرنس میں استعفےکا اعلان کیا اور ماجد خان نے کہاکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنےکافیصلہ کیاگیا اور وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق اس سارے عمل کے ذمہ دارہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کے ساتھ مزید چلنا ریاست کے ساتھ ظلم ہوگا۔

اکبرابراہیم کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس کو عوام کیلئے بند کردیا ہے، وزیراعظم نےدو دو تین تین مہینوں تک فائلیں دبا کر رکھیں، ایکشن کمیٹی نےآج تک وزیراعظم کا استعفیٰ کیوں نہیں مانگا؟  میں وزیراعظم آزادکشمیر سے استعفےٰ کا مطالبہ کرتا ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *