[ad_1]
محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کےعلاقے کیماڑی میں سب سےزیادہ 8.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد سرجانی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پی اے ایف فیصل بیس اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ایم نائن پر2.5 ملی میٹر،گلشن حدید میں2 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
جناح ٹرمینل پر1.8ملی میٹر،اولڈ ایریا ائیرپورٹ پر1.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پی اے ایف مسرور بیس ڈیڑھ ملی میٹر اور ناظم آباد میں 1.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ آج شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply