پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دیے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطا بق آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ون ڈے ورلڈکپ کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا ممکنہ طور پر آئی سی سی کے گلوبل ایونٹس کا متبادل میزبان ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی، آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کیلئے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطا بق فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناتے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی تاہم بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کی جارہی ہے۔


























Leave a Reply