آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت


27 ویں ترمیم کا معاملہ: آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت

ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو فائل

مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ تھرڈ فلور سے سامان دوسری جگہ منتقلی کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا آج ہونے والا اجلاس بھی اب ہفتے کو ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *