Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 11:31 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، جو کوائن ضبط کیے ان کو استعمال کرینگے: بلال بن ثاقب

حالیہ پوسٹس

  • برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
  • سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
  • ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
  • ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
کاروبار

پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، جو کوائن ضبط کیے ان کو استعمال کرینگے: بلال بن ثاقب

DAILY MITHAN Jun 2, 2025 0


پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، جو کوائن ضبط کیے ان کو استعمال کرینگے: بلال بن ثاقب

کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا بڑا رسک ہے، کرپٹو کو ریگولیٹ کرکے ہم اےآئی ڈیٹا سینٹرز کی طرف بھی جاسکتے ہیں: معاون خصوصی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے اور پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیےگئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے۔

جیو نیوز  کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ  پاکستان بٹ کوائن  میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا بلکہ دنیا کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بجلی فراہم کرے گا، کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہےتاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل بنی ہے جو دیکھ رہی ہےکہ ریگولیشنز کو کس طرف لےکر جانا ہے، عالمی سطح پر غلط سرگرمیوں کےکرپٹوکےاستعمال کی شرح 0.024 فیصد اور کیش کی شرح 2 سے4 فیصدہے،منی لانڈرنگ میں کرپٹو کے استعمال کی شرح کیش سے بہت کم ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ کرپٹو کی لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کیونکہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے، فیصلہ سازوں اور ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں کے درمیان بڑا خلا ہے،جو ممالک کرپٹو کو اپنا رہے ہیں تو اس کے فوائد کو دیکھ رہے ہیں،کرپٹو اپنانے والے ممالک کی معاشی حالت پاکستان سے بہترہے،کرپٹو کے بہت زیادہ معاشی فائدے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا بڑا رسک ہے، کرپٹو کو ریگولیٹ کرکے ہم اےآئی ڈیٹا سینٹرز کی طرف بھی جاسکتےہیں، نوجوان ہمارا  بڑا اثاثہ ہیں، انہیں تربیت،  بہترمواقع اور پالیسیاں نہیں دیں  یہ بوجھ بن جائیں گے ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیےگئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے، ان کو ہم بٹ کوائن نیشنل والٹ بناکر اس میں ڈال دیں گے، جب مائننگ شروع ہوگی تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہوگی، پارٹنر شپ سے حکومت جوبٹ کوائن کمائےگی وہ اسی والٹ میں آئیں گے، ہم ڈونیشن بھی جمع کررہےہیں، والٹ میں پوری دنیاسے ڈونیشن آئیں گے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ لوگ پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں کو یقین ہے کہ پاکستان اس ٹیکنالوجی کو زبردست طریقے سے استعمال کرے گا، ہم جس ریگولیٹر فریم ورک پرکام کررہے ہیں وہ فیٹف پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے، پاکستان کے لیےاپنا لوہا منوانے کا یہ بہترین موقع ہے، دیگر 6 ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے، ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
کاروبار
تیل کی قیمتوں پرکنٹرول کیلئے عالمی توانائی ایجنسی کا اسٹریٹجک ذخائرکی ریکارڈ مقدار جاری کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
کاروبار
پی آئی اےکی نجکاری،کابینہ کمیٹی نےفوجی فرٹیلائزرکمپنی کوکنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
چینی ایرواسپیس انویسٹمنٹ گروپ کا پاکستان میں10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 6200 کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
جنگ جلد ختم ہونے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کورونا وبا کے بعدکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی کمی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
پاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
چین کی سوست ڈرائی پورٹ سے پاکستان کی سپلائی چین فعال
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
کاروبار
حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونا آج بھی 3400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
پاکستان کا راستنورہ پورٹ بند ہونےکے بعد سعودی پورٹ سے تیل لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN Mar 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026