Skip to content
  • Tuesday, 14 April 2026
  • 1:18 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پراکاش راج کی بالی وڈ پر تنقید

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
انٹرٹینمنٹ

پراکاش راج کی بالی وڈ پر تنقید

DAILY MITHAN Jan 27, 2026 0

[ad_1]

ہندی فلمیں صرف ظاہری چمک دمک تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں: پراکاش راج کی بالی وڈ پر تنقید

فوٹو: فائل 

بھارت کے معروف اداکار  پراکاش راج نے ہندی فلموں کو پلاسٹک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندی فلمیں صرف ظاہری چمک دمک تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پراکاش راج نے کیرالہ لٹریچر فیسٹیول کے دوران مین اسٹریم ہندی سنیما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صنعت اپنی اصل شناخت اور جڑوں سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ 

ہفتے کے روز ہونے والے اس ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئے پراکاش راج  نے ہندی سنیما کا موازنہ ملیالم اور تامل فلم انڈسٹری سے کیا، جنہیں انہوں نے مضبوط اور بہترین کہانیوں کی وجہ سے سراہا۔

پراکاش راج نے کہا کہ موجودہ دور میں ملیالم اور تامل سنیما نہایت مضبوط فلمیں بنا رہے ہیں، جبکہ ہندی فلمیں صرف ظاہری چمک دمک تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے تناظر میں مجھے لگتا ہے کہ ملیالم اور تامل سنیما بہت مضبوط فلمیں بنا رہے ہیں، جبکہ ہندی سنیما اپنی جڑیں کھو چکا ہے۔ سب کچھ خوبصورت اور شاندار نظر آتا ہے، مگر پلاسٹک جیسا، جیسے مادام تساؤ میوزیم میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ساؤتھ انڈین  فلمیں کہانی اور سماجی موضوعات پر مضبوطی سے قائم ہیں، وہیں ہندی سنیما میں تماشہ کنٹینٹ پر حاوی ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق تامل سنیما کے نوجوان ہدایتکار دلت مسائل جیسے موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں، جو امید کی کرن ہے۔

پراکاش راج نے کہا کہ ہمارے ساؤتھ کے  پاس اب بھی کہانیاں ہیں جو سنائی جانی چاہییں، اور یہی چیز امید دلاتی ہے۔

پراکاش راج نے ہندی سنیما کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری دباؤ نے فلمسازوں کو ایسی چیزوں پر توجہ دینے پر مجبور کر دیا ہے جو صرف باکس آفس کی کامیابی کو یقینی بنائیں، چاہے اس کے بدلے حقیقی کہانی قربان ہی کیوں نہ ہو۔

پراکاش راج کے مطابق گلیمر اور سطحی کشش کے بڑھتے رجحان نے ہندی سنیما اور عوام کے درمیان جذباتی رشتہ کمزور کر دیا ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
ایوارڈ شو میں درحقیقت کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی، سلمان کی ٹوئٹ بھی وائرل
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
انٹرٹینمنٹ
گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کانسرٹ منسوخ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
دیدار کی ریشم کے فلاحی کاموں پر تنقید، عظمیٰ بخاری اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
فیصل قریشی ستارہ امتیاز نہ ملنے پر ناراض، طنزیہ ردعمل وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
15 سال کی عمر میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں: جھانوی کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
انٹرٹینمنٹ
اہلیہ ثمینہ پہلے مجھے ایکٹنگ کرنے سے روکتی تھیں: ہمایوں سعید
DAILY MITHAN Apr 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد علی ظفر کا پہلا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Apr 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن شادی سے متعلق سوال پر چڑگئیں
DAILY MITHAN Apr 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Apr 2, 2026
انٹرٹینمنٹ
علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم
DAILY MITHAN Apr 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
جو بول رہے ہیں ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں، ریشم نے دیدار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
DAILY MITHAN Apr 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا
DAILY MITHAN Mar 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی
DAILY MITHAN Mar 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
فلم ’بلھا‘ کی کامیابی کا سفر جاری، مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا
DAILY MITHAN Mar 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
سینئرز کی جانب سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید، علیزے شاہ کی عینا کے بیان کی حمایت
DAILY MITHAN Mar 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
30 سالہ بھارتی اداکارہ سڑک حادثے میں چل بسیں
DAILY MITHAN Mar 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
امریکا سے واپس آکر پنجابی فلم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا: اداکار شان
DAILY MITHAN Mar 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتا: سہیل احمد
DAILY MITHAN Mar 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور پاکستانی فلم بلھا نے 2 دن میں 2 کروڑ روپے سے زائد کمالیے
DAILY MITHAN Mar 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026