Skip to content
  • Friday, 6 March 2026
  • 3:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ

حالیہ پوسٹس

  • ‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
  • چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
  • امریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3 برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت
  • ابوظبی ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان
  • وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی
تازہ ترین

پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ

DAILY MITHAN Jul 30, 2025 0


پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے—فوٹو: دفترخارجہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام امن مشنز کی بنیاد سیاسی حل پر ہونی چاہیے۔ مسئلہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے کہ آیا وہ بین الاقوامی امن و انصاف کے اصولوں پر عملدرآمد کر پاتی ہے یا نہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سیاسی حل کی ضرورت بالکل واضح ہے کیونکہ مسئلہ جموں و کشمیر طویل عرصے سے اس کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس تنازع کا منصفانہ اور دیرپا حل نکالنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قدیم ترین مشنوں میں سے ایک کی میزبانی کر رہا ہے اور یہ خود اس مسئلے کے حل نہ ہونے کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اب تک 4 براعظموں میں 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2 لاکھ 35ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 اہلکاروں نے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

پاکستان مندوب نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو “کرسمس ٹری” طرز کی بھاری مینڈیٹ سازی سے گریز کرنا چاہیے، جو زمینی حقائق سے ہٹ کر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن مشنز کی کامیابی کے لیے سلامتی کونسل کا متحد اور پائیدار سیاسی تعاون ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندگان برائے سیکرٹری جنرل (SRSGs) کو مکمل اختیارات دیے جانے چاہئیں جبکہ امن مشنز کے انخلا کا فیصلہ زمینی حالات کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ کسی طے شدہ کیلنڈر کے مطابق۔

عاصم افتخار  نے زور دیا کہ مشنز کے مینڈیٹ کی تیاری اور جائزے میں فوجی اور پولیس بھیجنے والے ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ زمینی تجربات پالیسی سازی میں جھلکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط، جامع اور سیاسی بنیادوں پر مبنی اقوام متحدہ امن مشن نظام کی حمایت جاری رکھے گا جو اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی ہو، انصاف کے اصولوں کو فروغ دے، اور دنیا بھر کے تنازعات زدہ علاقوں، خصوصاً جموں و کشمیر کے عوام کے لیے امن کی راہ ہموار کرے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3 برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
ابوظبی ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
فاسٹ بولر سلمان مرزا کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی کیخلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں موجود ڈاکٹر روبوٹ کے ذریعے 1500 میل دور موجود مریض کا کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کے 13ہزار روپے کے رمضان ریلیف پیکج کےلئے رجسٹریشن کا مطالبہ کرنے والی ویب سائٹ جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
آذربائیجان سے انخلاکرنیوالے پاکستانیوں کیلئے ہدایات نامہ جاری
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں خاموشی سے دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اسرائیل جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جان سے گئے: یونیسیف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت کا وادی پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پنجاب کے تمام اضلاع میں’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں مختلف بند سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، ہزاروں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اختتامی تقریب میں کون اپنی آواز کا جادو جگائے گا؟
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون فین لندن سے فون کرتی اور کہتی بیوی کو چھوڑ کر مجھ سے شادی کرلو، اداکار محمود اسلم کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026