Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 11:44 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار

حالیہ پوسٹس

  • ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
  • ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
  • فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
  • امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
تازہ ترین

وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار

DAILY MITHAN Aug 11, 2025 0


وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، معتبر اور باخبر ذرائع نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تعلقات “انتہائی خوشگوار” ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ 

حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

تاہم ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے ہی اچھے ہیں جیسے پہلے تھے۔ حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی کہ موجودہ سیٹ اپ کو مکمل حمایت حاصل ہے اور سیاسی سیٹ اپ میں فوری طور پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور فی الوقت کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کی خواہش نہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان میں سول و عسکری کشیدگی اور پسِ پردہ سیاسی انجینئرنگ کی تاریخ کی وجہ سے اس قسم کی افواہیں اکثر زور پکڑ لیتی ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے واضح تردید یہ ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں اسٹیٹس کو برقرار رہے گا۔ چونکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کی توجہ معیشت کے استحکام اور سیکورٹی چیلنجز پر مرکوز ہے، اس لیے کسی بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔ 

قبل ازیں دی نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف میں ایک ایسا ساتھی ملا ہے، جس پر ادارہ نہ صرف اعتماد کرتا ہے بلکہ عملی طور پر اس کی حمایت بھی کرتا ہے۔

ایک سینئر ذریعے نے شہباز شریف کو بہترین قرار دیا ہے، جنہوں نے کارکردگی، محنت، نظم و ضبط، محتاط سفارت کاری اور ملکی طاقت کے نظام کو سمجھنے کی صلاحیت سے فوج کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ 

بند دروازوں کے پیچھے کوئی ابہام نہیں ہے کیوں کہ فوج سیاسی انتشار اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں شہباز شریف کو پاکستان کے لیے “بہترین ممکنہ انتخاب” سمجھتی ہے۔ یہ اعتماد یکطرفہ نہیں ہے۔

شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر نجی اور عوامی طور پر فیلڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور قومی وژن کی تعریف کی ہے۔ وزیرِاعظم نے ایک سے زائد بار حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کی “غیر متزلزل حمایت” کا اعتراف کیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اب کرنا کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026