Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 3:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کیلئے 4 ہزار 224 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

حالیہ پوسٹس

  • اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
  • عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
  • وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم
  • وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
کاروبار

قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کیلئے 4 ہزار 224 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

DAILY MITHAN Jun 5, 2025 0


قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کیلئے 4 ہزار 224 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈا کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی، اجلاس نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے (2024-2029) اور اڑان پاکستان فریم ورک کی بھی منظوری دی: اعلامیہ— فوٹو: پی آئی ڈی

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے اگلے مالی سال کے لیے 4 ہزار 224 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، مشیر رانا ثنا اللہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور قومی اقتصادی کونسل کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شرکا کو معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت اللہ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، اس سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی سالمیت کے تحفظ کےلیے بھارت کے خلاف مکمل طور پر یکجا ہیں، بھارت کی پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی دھمکیاں نا قابل قبول ہیں، معرکہ حق کے بعد آبی وسائل کے تحفظ کی جدوجہد میں بھی بھارت کو شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام وزرائے اعلیٰ سے آبی وسائل کے تحفظ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، وفاق اور صوبے مل کر پاکستان کے آبی وسائل کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوں گے، ملک میں حالیہ معاشی استحکام وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈا کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

اجلاس کو مالی سال 25-2024 میں معیشت کی کارکردگی کے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کیے گئے اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ 25-2024 میں 3483 ارب روپے سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام پر خرچ کیے جا رہے ہیں، اس میں 1100 ارب وفاق، 2383 ارب روپے صوبوں کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق این ای سی کی 225-2024 کےلیے مجموعی قومی پیداوار کی 2.7 فیصد شرح نمو کی منظوری دی جبکہ کونسل نے اگلے مالی سال کےلیے 4.2 فیصد شرح نمو کی منظوری دی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پہلی مرتبہ مثبت رہا، مالی سال 25-2024 میں مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار کا 2.6 فیصد رہا اور پرائمری بیلنس اضافے کے بعد مجموعی قومی پیداوار کا 3 فیصد رہا۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے پالیسی ریٹ بتدریج کمی کے بعد 11 فیصد پر آیا، جولائی 2024 سے مئی 2025 تک نجی شعبے کی ترقی کےلیے قرضے بڑھ کر 681 ارب تک پہنچ گئے اور 2024-25 میں مجموعی قومی پیداوار کا حجم 114 ٹریلین روپے یا 411 ارب ڈالر ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق کونسل نے 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دے دی، اجلاس کی 25-2026 کے لیے 4224 ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی، 1000 ارب وفاقی، 2869 ارب روپے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لیے مختص ہوں گے۔ اجلاس نے مالی سال 26-2025 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک اور اہداف کی منظوری دے دی۔

کونسل نے وزارتوں کو  ہدایت کی کہ مجوزہ سالانہ پلان کے اہداف کے حصول کےلیے وزارت منصوبہ بندی سے مل کر کام کریں، ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تعلیم، انفرا سٹرکچر، واٹر سیکٹر، اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اقتصادی کونسل کو اپریل 2024 سے مارچ 2025 تک سی ڈی ڈبلیو پی کی پیشرفت پر رپورٹ  اور اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور قومی ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل پیش کی گئی۔

اجلاس نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے (2024-2029)  اور اڑان پاکستان فریم ورک کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 13 واں پانچ سالہ منصوبہ اور اڑان پاکستان باہمی طور پر ہم آہنگ ہیں۔

اجلاس میں سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ رپورٹ بھی پیش کی گئی اور فیصلہ کیا گیاکہ رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں مستقبل کے منصوبوں کی پلاننگ کی جائے۔

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے تمام نکات کی اتفاق رائے سے منظوری پر شرکا سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ قومی امور پر اسی طرح اتفاق رائے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
کاروبار
تیل کی قیمتوں پرکنٹرول کیلئے عالمی توانائی ایجنسی کا اسٹریٹجک ذخائرکی ریکارڈ مقدار جاری کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
کاروبار
پی آئی اےکی نجکاری،کابینہ کمیٹی نےفوجی فرٹیلائزرکمپنی کوکنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
چینی ایرواسپیس انویسٹمنٹ گروپ کا پاکستان میں10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 6200 کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
جنگ جلد ختم ہونے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کورونا وبا کے بعدکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی کمی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
پاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
چین کی سوست ڈرائی پورٹ سے پاکستان کی سپلائی چین فعال
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
کاروبار
حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونا آج بھی 3400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
پاکستان کا راستنورہ پورٹ بند ہونےکے بعد سعودی پورٹ سے تیل لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN Mar 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026